اترپردیش میں تین دہائیوں سے زیادہ انتخابی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے
والےسماج وادی پارٹی (ایس پی) سرپرست ملائم سنگھ یادو کے انتخابی تشہیر میں
حصہ نہ لینا عام اور خاص لوگوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ملائم سنگھ یادو اس
سے پہلے کے انتخابات میں اپنی پارٹی کے اہم کیمپینررہا کرتے تھے۔اسٹار کیمپینر کی فہرست میں اس بار بھی وہ اپنی پارٹی میں سب سے اوپر ہیں،
لیکن پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کی 73 سیٹوں پر 11 فروری کو ہونے والی ووٹنگ
میں تشہیر کے لئے نہیں نکلے۔